ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سوئٹزرلینڈ کی سرزمین پر جب پی ایم مودی کو یاد آئیں ثانیہ مرزا اور مارٹیناہنگس

سوئٹزرلینڈ کی سرزمین پر جب پی ایم مودی کو یاد آئیں ثانیہ مرزا اور مارٹیناہنگس

Tue, 07 Jun 2016 11:42:10  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی6جون؍(آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے سوئٹزرلینڈ دورہ مکمل کر لیا ہے اور جانے سے پہلے انہوں نے سوئٹزرلینڈ کی سرزمین پر ٹینس اسٹارمارٹینا ہنگس اورہندوستانی ٹینس احساس ثانیہ مرزا کا ذکر کیا۔پی ایم مودی نے ہنگس اور لینڈر پیس کی جوڑی کا بھی نام لیا۔پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں ان جوڑیوں کی کامیابی کا ذکر کرکے ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ کے مشترکہ پروگراموں کی کامیابی کی بات کہی۔غور طلب ہے کہ لینڈر پیس اور مارٹینا ہگس کی جوڑی نے چار گرینڈسلیم خطاب جیتے ہیں۔یہ تمام دنیا کے سب سے بڑے گرینڈسلیم ہیں۔ان میں آسٹریلین اوپن، یو ایس اوپن، فرانسیسی اوپن اور ومبلڈن شامل ہیں۔وہیں ثانیہ مرزا اورہنگس نے مل کر 41مسلسل میچ جیتے ہیں، اس میں تین گرینڈسلیم شامل ہیں۔اس جوڑی نے ومبلڈن، یو ایس اوپن اور آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتا ہے۔یہ جوڑی دنیا کی نمبر ون جوڑی بھی رہی ہے۔


Share: